جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

ڈالر کے بیک فٹ پر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونے کی قیمت میں بھی کمی

datetime 6  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران لین دین5روپے57پیسے کمی سے سے 271روپے میں کیا گیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین ایک روپے 28پیسے کمی کے بعد 275روپے 29پیسے پر بند ہوا۔جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت

276روپے 57پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔تاہم،پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا نظر آیا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281روپے ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی۔سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا اور اکتالیس ہزار کی حد بحال ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…