پاکستان کے بڑے شہر میں زوردار دھماکہ

25  دسمبر‬‮  2022

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے دھماکہ سے نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے حکومت اور انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر تھانہ امیر محمد دستی کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم دکان پر پھینکا جو دکان کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے اور نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گہرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…