جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

فیفا ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل ارجنٹینا بمقابلہ کروشیا میچ کا حیرت انگیز نتیجہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ فٹ بال میں مجموعی طور پر گیارہواں گول تھا، وہ اپنے ملک کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے سابق کھلاڑی بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے۔میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کپتان لیونل میسی کے شاندار پاس کی بدولت جولیان الواریز نے 69 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ارجنٹینا کی کامیابی کو یقینی بنایا۔سیمی فائنل میں کروشیا کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظر آئی، شکست کے بعد ان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے کل رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹینا سے مدمقابل ہوگی۔علاوہ ازیں مشہور فٹبالر اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے فائنل میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اپنا آخری میچ کھیل کر اس سفر کو ختم کرنے پر خوش ہوں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 35سالہ لیونل میسی نے کہا کہ اس طرح کا اختتام بہترین ہے۔لیونل میسی نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں وہ کھیل سکوں گا۔دوسری جانب کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے بعد لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اس موقع سے لطف اٹھائیں اور کہا کہ ارجنٹینا ایک مرتبہ پھر فائنل میں پہنچ گیا۔لیونل میسی نے مزید کہا کہ ہم مشکل حالات سے گزرے ہیں۔اس سے قبل ارجنٹینا کے کوچ نے امید ظاہر کی تھی لیونل میسی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل میچز کھیلتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…