شہباز گل کی طبیعت ایک بار پھر ناساز، ہسپتال منتقل

7  دسمبر‬‮  2022

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے ابتدائی طبی معائنے کے بعد ٹیسٹ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو منگل کی شب سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی کے باعث سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

سروسزہسپتال میں شہباز گل کو داخل کرکے ابتدائی ٹیسٹ کئے گئے۔ان کی صحت سے متعلق پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر نے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ شہبازگل ہسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل ہیں، شہبازگل کی سانس کی بیماریوں کا علاج جاری ہے۔ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر نے کہا کہ شہباز گل دمہ کے مریض ہیں، چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کے وارذ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور وارڈ کے اطراف میں پولیس اہلکار تعینات ہے ۔ جبکہ وارڈ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کیا گیا ہے ۔خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں جب پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہو، اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں بھی عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑنے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو قلعہ عبداللہ میں درج بغاوت کے مقدمے کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں پیکا ایکٹ کی سات دفعات شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…