پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

لڈو کی لت،خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لڈو کی لت میں مبتلا بھارتی خاتون نے پیسے ختم ہونے کے باعث خود کو ہی داؤ پر لگادیا اور شرط ہار گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے دیو کلی میں پیش آیا جہاں رینو نامی خاتون کو اپنے

مالک مکان سے لڈو کھیلنے کی لت لگ گئی تھی، وہ باقاعدہ شرط لگا کر گیم کھیلا کرتی تھی لیکن ایک دن پیسے ختم ہوئے تو خاتون نے خود کو ہی داؤ پر لگادیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رینو کا شوہر راجستھان کے شہر جے پور میں ملازمت کرتا تھا اور جو پیسے بیوی کو بھیجتا وہ لڈو میں شرط لگا کر اڑا دیتی تاہم ایک دن اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے جس کے بعد اس میں اپنے آپ کو داؤ پر لگایا اور گیم ہار گئی۔بعدازاں خاتون نے پریشان ہوکر شوہر کو فون کیا اور معاملے کی وضاحت دی جس کے بعد شوہر فوری طور پر اپنے گھر آیا اور پولیس میں شکایت درج کرادی۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ 6 ماہ قبل ہی نوکری کے لیے جے پور گیا تھا، ان کے دو بچے ہیں لیکن اب چونکہ بیوی شرط ہار گئی اس لیے وہ مکان مالک کے ساتھ قیام پذیر ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور وہ جلد ہی مکان مالک سے پوچھ گچھ کریں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…