قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ , 4 بار عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی

2  دسمبر‬‮  2022

دوحہ ( این این آئی) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں مینز فیفا عالمی کپ کی 88سالہ تاریخ میں پہلی بار تین خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

جمعرات کا دن اس کھیل کے عالمی کپ کی تاریخ کا یادگار دن رہا کیونکہ 88سالہ تاریخ میں پہلی بار 3خواتین ریفریز نے مینز عالمی کپ کا میچ سپروائز کیا۔فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ یادگار ترین میچ جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا گیا جس میں فرانس کی اسٹیفنی فیپرٹ نے بطور ریفری میدان میں چارج سنبھالا جب کہ اس موقع پر برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی اسٹیفنی کی معاونت کے لیے میدان میں موجود تھیں۔یوں تین خواتین ریفری کی سپروائزری میں کھیلا گیا یہ میچ فٹبال ورلڈ کپ کے 88 سالہ دور کی نئی تاریخ رقم کرگیا۔اس میچ کی دوسری قابل ذکر بات یہ رہی کہ فٹبال کی دو بار کی عالمی چمپئن جرمنی کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…