بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی، وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا۔فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین رانا زاہد محمود

اور ممبر جاوید غنی نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں سی سی پی او لاہور کو بحال کرنے کا 10 نومبر کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا؟ ،ٹربیونل کے بینچ نمبر 3 نے اس معاملے پر اپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا ؟، فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا جو چیئرمین کی سربراہی میں مزید سماعت 5 دسمبر کو کرے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی 10 نومبر کی درخواست پر فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔قبل ازیں اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے 5 نومبر کو سی سی پی او لاہور کو کام سے روک دیا تھا ۔ وفاقی حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد احتجاج کے دوران گورنر ہاس کی سکیورٹی یقینی نہ بنانے پر 5 نومبر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…