فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا میلہ سج گیا دنیا بھر سے شائقین قطر پہنچ گئے

19  ‬‮نومبر‬‮  2022

دوحہ ( این این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا میلہ سج گیا جس کے لئے دنیا بھر سے شائقین قطر پہنچ گئے ،میگا ایونٹ کے مقابلے آج (اتوار ) سے عرب ملک قطر میں منعقد ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایکواڈور اور قطر کے درمیان البیت سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے آغاز پر آج بروز اتوار کو شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے معروف فنکار اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کریں گے ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلے موسمِ سرما میں منعقد ہو رہے ہیں۔فائنلز کے لیے 32 ٹیموں کو چار، چار کے آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔شیڈول کے مطابق گروپ اے میں شامل ایکواڈور اور قطرآج (اتور ) البیت سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے ، 21نومبر کو نیدرلینڈز اور سنیگال کی ٹیمیں التمامہ سٹیڈیم ،25نومبر کو سنیگال اور قطر کی ٹیمیں التمامہ سٹیڈیم ،25نومبر کو ہی ایکواڈور اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، 29نومبر کو سنیگال اور ایکواڈور کی ٹیمیں خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم اور 29نومبر کے دوسرے میچ میں قطر اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں البیت سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے ۔ گروپ بی میں شامل ایران اور انگلینڈ 21نومبر کو خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، ویلز اور امریکہ کی ٹیمیں 21نومبر کو احمد بن علی سٹیڈیم ، 25نومبر کو ایران اور ویلز کی ٹیمیں احمد بن علی سٹیڈیم ،25نومبر کو امریکہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں البیت سٹیڈیم ، امریکہ اور ایران کی ٹیمیں 29نومبر کو التمامہ سٹیڈیم جبکہ انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں بھی 29نومبر کو احمد بن علی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے ۔

گروپ سی میں شامل سعودی عرب اور ارجنٹائن 22نومبر کو لوسیل سٹیڈیم، پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیمیں 22نومبر کو سٹیڈیم(974) ، سعودی عرب اور پولینڈ کی ٹیمیں 26نومبر کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم، میکسیکو اور ارجنٹائن 26نومبر کو لوسیل سٹیڈیم ، ارجنٹائن اور پولینڈ 30نومبر کو سٹیڈیم (974) جبکہ میکسیکواور سعودی عرب کی ٹیمیں بھی 30نومبر کو لوسیل سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔

گروپ ڈی میں شامل تیونس اور ڈنمارک کی ٹیمیں 22نومبر کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم، آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیمیں بھی 22نومبر کو الجنوب سٹیڈیم ، آسٹریلیا اور تیونس کی ٹیمیں 26نومبر کو الجنوب سٹیڈیم ، ڈنمارک اور فرانس کی ٹیمیں 26نومبر کو سٹیڈیم (974) ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 30نومبر کو الجنوب سٹیڈیم ، فرانس اور تیونس کی ٹیمیں 30نومبر کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔

گروپ ای میں شامل جاپان اور جرمنی 23نومبر کو خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، کوسٹا ریکا اور سپین 23نومبر کو التمامہ سٹیڈیم، کوسٹا ریکا اور جاپان 27نومبر کو احمد بن علی سٹیڈیم ، جرمنی اور سپین 27نومبر کو البیت سٹیڈیم ، جرمنی اور کوسٹا ریکا یکم دسمبر کو البیت سٹیڈیم ، سپین اور جاپان کی ٹیمیں بھی یکم دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔

گروپ ایف میں شامل کروشیا اور مراکش 23نومبر کو البیت سٹیڈیم ، کینیڈا اور بیلجیئم 23نومبر کو احمد بن علی سٹیڈیم ، مراکش اور بیلجیئم27نومبر کو التمامہ سٹیڈیم ، کینیڈا اور کروشیا 27نومبر کو خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، مراکش اور کینیڈا یکم دسمبر کو التمامہ سٹیڈیم ، بیلجیئم اور کروشیا یکم دسمبرکو احمد بن علی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

گروپ جی میں شامل کیمیرون اور سوئٹزرلینڈ 24نومبر کو الجنوب سٹیڈیم ، سربیا اور برازیل 24نومبر کو لوسیل سٹیڈیم ، سربیا اور کیمیرون 28 نومبر کو الجنوب سٹیڈیم ، سوئٹزرلینڈ اور برازیل 28نومبر کو سٹیڈیم( 974)، برازیل اور کیمیرون 2دسمبر کو لوسیل سٹیڈیم ، سوئٹزرلینڈ اور سربیا کی ٹیمیں 2دسمبر کو سٹیڈیم( 974) میں مد مقابل ہوں گی ۔

گروپ ایچ میں شامل جنوبی کوریا اور یوروگوئے 24نومبر کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم ، گھانا اور پرتگال 24نومبر کو سٹیڈیم (974) ، گھانا اور جنوبی کوریا 28نومبر کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم ، یوروگوئے اور پرتگال28نومبر کو لوسیل سٹیڈیم ، یوروگوئے اور گھانا2دسمبر کو الجنوب سٹیڈیم جبکہ پرتگال اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں 2دسمبر کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔ٹیموں کے درمیان رائونڈ 16کے مقابلے 4سے 7دسمبر تک شیڈول ہیں ۔ اس کے بعد کوارٹر فائنلز 10دسمبر سے 15دسمبر تک کھیلے جائیں گے ۔ میگا ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 17دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…