شارجہ میں پاکستانی فیملی پر قیامت ٹوٹ پڑی

17  ‬‮نومبر‬‮  2022

شارجہ (آئی این پی) یو اے ای کی ریاست شارجہ میں 3 سالہ پاکستانی بچہ رہائشی عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گلف نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شارجہ کے التعاون علاقے میں ایک عمارت کی 14ویں منزل سے گرنے سے ایک تین سالہ پاکستانی لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اس واقعے کی اطلاع شارجہ پولیس کے آپریشن روم کو صبح 6 بج کر 30 منٹ کے قریب عینی شاہدین نے دی، جس کے فوری بعد ایمبولینس اور البحیرہ پولیس اسٹیشن کے گشتی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچے کو زمین پر بے حال پایا کیون کہ گرنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوچکی تھی۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی لاش کو صبح 7 بج کر 30 منٹ کے قریب القاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا، پھر پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کیا گیا جب کہ لڑکے کی ماں اس وقت سے صدمے میں ہے جب اس نے اپنے بیٹے کو زمین پر گرا ہوا دیکھا۔پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بچہ کھڑکی کے نیچے رکھے ہوئے بستر پر چڑھ کر کھڑکی سے گرا تھا، سانحہ کے بعد پاکستانی بچے کے والدین سے غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…