مصر میں عجیب اور دلچسپ فتویٰ نے خواتین کو مشتعل کر دیا

4  اکتوبر‬‮  2022

قاہرہ(این این آئی)مصر میں ایک عجیب اور دلچسپ فتوی نے عوام بالخصوص خواتین کو مشتعل کر دیا۔ ملک میں تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد مصری عالم دین نے اپنے فتوے سے رجوع کرکے معذرت کرلی۔مذہبی مبلغ الشیخ اسلام رضوان نے ایک فتوی دیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایک عورت اپنے شوہر کا کچھ حصہ دوسری خاتون کو عطیہ کرے۔ فتوی پر عوامی غصے کے اظہار کے بعد

شیخ اسلام رضوان نے کہا میں نے جو کچھ کہا اس پر معذرت خواہ ہوں۔شیخ اسلام رضوان نے بتایا کہ ان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لفظوں سے سمجھا جا رہا تھا۔ ان کے الفاظ کو غلط سمجھا گیا ہے۔ہوا کچھ یوں تھا کہ مصری چینل “ٹین” سے بات چیت کرتے ہوئے الشیخ اسلام رضوان نے کہا کہ ایک عورت “شادی کے ذریعے دوسرے خاندان کی حفاظت کے لیے اپنے شوہر کا کچھ حصہ عطیہ کر سکتی ہے” انہوں نے سوال کیا کہ “جب کوئی عورت شادی کرتی ہے تو وہ اپنے شوہر پر قبضہ کیوں کرتی ہے اور یہ کیوں سمجھتی ہے کہ شوہر اس کی نجی جائیداد بن گیا اور اس کے ساتھ اب کسی کو اشتراک کا حق حاصل نہیںانہوں نے استفسار کیا “بیوی یہ کیوں قبول نہیں کرتی ہے کہ اس کا شوہر ایک بیوہ سے شادی کرتا ہے اور اس کے یتیم بچوں کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، خاص طور پر اگر اس بیوہ کے پاس ذریعہ معاش، آمدنی یا رہائش بھی نہیں ہے؟”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایسی خواتین موجود ہیں جو خود پیش کش کرتی ہیں کہ ان کا شوہر دوسری عورتوں سے شادی کرے “اس فتوے نے مصر میں بڑا تنازعہ کھڑا کردیا اور خواتین میں بڑے پیمانے پر غصہ پیدا کیا۔ مبلغ الشیخ اسلام رضوان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنی کہی ہوئی باتوں پر معذرت کر لی ہے اور دوسروں نے اسے غلط سمجھا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں تھا جو لفظی طور پرسمجھا جارہا تھا ۔ اس واقعہ سے میں نے غلطی ہونے پر معافی مانگنے کی ضرورت اور اہمیت کو بھی سیکھ لیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…