اکتوبر کے پہلے ہفتے سے مہنگائی میں حیرت انگیز کمی مہنگائی سے تنگ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

28  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)جون سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ایک تہائی سے زیادہ کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں دہائیوں کی بلند ترین سطح پر رہنے کے بعد کچھ کمی کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سی ای او محمد فرید عالم نے بتایاکہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برینٹ جو کہ خام تیل کی عالمی سطح پر طے ہونے والی قیمتوں کے لیے ایک بینچ مارک ہے، اس کی قیمت میں حالیہ مہینوں میں تقریباً 37 فیصد کمی آئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے جو بھی گنجائش نکلتی ہو، اس کا استعمال کرتے ہوئے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو صارفین تک پہنچایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ فرید عالم کی کمپنی کے مطابق خام تیل کی حالیہ قیمت میں کمی نسبتاً قلیل المدتی ہو سکتی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ لوگوں کو امداد فراہم کرنا کوئی برا خیال نہیں ہے۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ سوا 3 کروڑ پاکستانیوں کی مدد کیلئے حکومت کی جانب سے مزید جارحانہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے بھی تو ٹریڑری بلز کے ذریعے 15 فیصد پر قرض لے رہی ہے۔عالمی سطح پر کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث جون میں بلند ترین سطح کے بعد خام تیل کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ ڈیزل اور پیٹرول کی عالمی سطح پر قیمتیں بھی بالترتیب 43 فیصد اور 34 فیصد کم ہوگئی ہیں۔

ملک میں مہنگائی کی شرح کو ناپنے والے پیمانے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا جو 47 برسوں کی سب سے زیادہ شرح ہے، سی پی آئی میں نقل و حمل کا حصہ 5.9 فیصد رہا، روزمرہ زندگی میں ایندھن کے استعمال کی مرکزیت کے باعث توانائی کی قیمتیں بالواسطہ طور پر انڈیکس کے زیادہ تر حصوں کو متاثر کرتی ہیں۔

ریسرچ ہیڈ عارف حبیب لمیٹڈ طاہر عباس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح 25.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، سالانہ لحاظ سے خوراک کی قیمتوں میں (29.5 فیصد) اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں (63.9 فیصد) اضافہ ہوگا۔طاہر عباس نے کہا کہ حکومت آئندہ 15 روز میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کر سکتی ہے، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے کس حد صارفین کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔

اگر قیمت میں کمی کی جاتی ہے تو اس کے اثرات آئندہ ماہ ظاہر ہوں گے۔موجودہ حکومت نے معاہدے میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 2022-23 میں تقریباً 855 ارب روپے جمع کرنے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل دونوں پرپیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کو بتدریج بڑھا کر 50 روپے کر دے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت تین ماہ کیلئے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی وصولی پر آئی ایم ایف سے ریلیف مانگ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی منظوری سے حکومت کو عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ صارف تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…