منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے حساب برابر کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لئے آئے، بابراعظم نے 36 رنز بنائے اور ڈاسن کی گیند پر ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دونوں اوپنرز کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے انہوں نے 21 رنز بنائے، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناسکے، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 67 گیندوں پر 88 رنز بنائے وہ کیچ آؤٹ ہوئے، آخری اوور میں آصف علی کے 2 شاندار چھکوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی، آصف علی نے تیرہ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 167 رنز کا ٹارگٹ دیا، انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی نے 2 کھلاڑیوں جبکہ ڈاؤسن اور ولی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں فل سالٹ اور الیکس ہیلز آئے، فل سالٹ نے آٹھ رنز بنائے اور وہ محمد نواز کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، الیکس نے 5 رنز بنائے اور وہ محمد حسنین کی گیند پر عثمان قادر نے ان کا کیچ پکڑا۔ وِل جیکس کوئی رنز نہ بنا سکے وہ محمد حسنین کا شکار بنے۔ بین ڈکٹ نے 33 رنز بنائے اور انہیں محمد نواز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ہیری بروک نے 34 رنز بنائے انہیں محمد وسیم کی گیند پر محمد حسنین نے کیچ آؤٹ کیا، معین علی نے 29 رنز بنائے اور وہ محمد نواز کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ویلی نے 11 رنز بنائے انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا۔ لیام ڈاسن نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

انہوں نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین نے دو اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…