اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا۔ذرائع پی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزرا کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ذرائع نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہباز شریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دوروں کے اخراجات بھی 10 سال خود ادا کرتے رہے۔