پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ثقلین مشتاق کو گھٹنے کے علاج کے لیے بھاری بل ادائیگی کا انکشاف

datetime 25  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے گھٹنے کے علاج کے لئے دس لاکھ روپے کا بھاری بل ادا کیا ہے۔بل کی ادائیگی قواعد کے برعکس ،غیر معمولی حالت میں دی گئی ۔روزنامہ جنگ میں عبدالماجد بھٹی کی خبر کے مطابق ماضی کے آف اسپنر نے غیر ملکی دوروں پر گھٹنے کی تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر اور

چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو نے بل منظور کرنے کی اجازت دی۔چیئرمین رمیز راجا نے چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے سفارش آنے کے بعد بل منظور کردیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کوچ کے علاج پر بھاری بل بورڈ نے ادا کیا ہے۔عام طور پر کھلاڑیوں کے علاج پر بھاری اخراجات آتے ہیں۔پی سی بی ترجمان نے  استفسار پر تصدیق کی کہ ثقلین مشتاق کو دس لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ثقلین کو یہ رقم ادا کرنے کا استحقاق نہیں تھا لیکن چوں کہ وہ غیر ملکی دوروں پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کراتے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اس لئے انہیں بل کی ادائیگی کردی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے آسٹریلیا سے آنے والے ڈاکٹر نجیب سومرو بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔او ر ٹیم انتظامیہ کی سفارش پر وہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے بجائے قو می ٹیم کے ساتھ ہیں۔ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ ثقلین مشتاق وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔بیٹرز کو تھرو ڈاون کراتے ہوئے گذشتہ دنوں ان کی تکلیف بڑھ گئی تھی۔ایشیا کپ کے دوران بھی ثقلین مشتاق گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے دو دن گراونڈ نہیں آسکے تھے۔ثقلین مشتا ق قومی ہائی پرفارمنس سینٹر سے منلک تھےستمبر میں رمیز راجا نے مصباح الحق کو سبکدوش کیا اور اس کے بعد سے ثقلین پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔وہ اگلے سال اپریل تک کوچنگ کریں گے۔حال ہی میں پی سی بی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاج میں تاخیر کی اور شاہین اپنے ٹکٹ سے لندن پہنچے تھے۔جس کے بعد انہیں ادائیگی کردی گئی۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…