اگست اور ستمبر کے بجلی بل معاف ، لیٹ سرچار ج بھی ختم وزیر اعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف

14  ستمبر‬‮  2022

صحت پور(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر تے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے اگست کے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کے لیٹ سر چارج ختم کر دئیے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔صحبت پور میں میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا فضائی جائزہ لیا ہے، یہ علاقہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، ملک بھر میں متاثرینِ سیلاب میں اب تک 24 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور ادارے سب متاثرینِ سیلاب کی بحالی میں مصروف ہیں، قوم متحد ہو کر سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پانی کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں، جس کی جلد نکاس کی ہدایت کی ہے، متاثرینِ سیلاب کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر دئیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، جن متاثرینِ سیلاب نے اگست کے بجلی کے بل ادا نہیں کیے ان کے لیٹ سر چارج ختم کر دیے گئے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیے جائیں گے۔

اس سے 2 کروڑ 10 لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، امداد اور بحالی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صحبت پور میں سیلاب سے 1 لاکھ 90 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے علاقے میں سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، وبائی امراض پھیل گئے تو انہیں کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے صحبت پور میں پینے کے پانی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی مشینری اور وسائل استعمال کر کے پانی نکالنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے انہیں بتایا کہ بلوچستان میں 128 سڑکیں متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے 91 بحال ہو چکی ہیں، صوبے میں لائیو اسٹاک کی بحالی کے لیے 11 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔

صحبت پور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سلیم کھوسہ نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہمارا علاقہ پانی سے بھرا ہوا ہے، جس کی نکاس کا کوئی انتظام نہیں ہے۔انہوں نے وزیرِ اعظم سے شکایت کی کہ وزیرِاعلی بلوچستان کی توجہ اس علاقے کی طرف نہیں ہے، امید ہے کہ اب صحبت پور کی جانب توجہ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کے نکاس کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…