سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن میں واشنگ مشین کے ٹائمر سے تیار خودکش جیکٹ پہن کر گھر میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کے سنگین الزامات میں
گرفتار بی اے کی طالبہ کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں شادی شدہ ایک بچے کی ماں بی اے کی طالبہ رزیم حمزہ پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے واشنگ مشین کے ٹائمر سوئچ سے تیار خودکش جیکٹ پہن کر شہری عالمگیر کے گھر داخل ہو کراہلخانہ پر
اسحلہ تان لیا اور خوف وہراس پھیلاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی کا مطالبہ کر دیا کہ اسی دوران گھر میں نوجوان کے داخل ہونے پر
دوشیزہ نے دوڑ لگائی جسے قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیا پولیس تھانہ سٹی نے پستول اور خودساختہ جیکٹ برآمد کر کے
ملزمہ طالبہ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گزشتہ روز مقدمہ میں ملوث شادی شدہ
طالبہ اور ایک بچے کی ماں کی درخواست پر سیشن کورٹ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔