پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ بھارت کو پاکستان کے سہارے کی ضرورت پڑگئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)چیمپیئنز ٹرافی کیلیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرنے والے بھارتی بورڈ (بی سی سی ا?ئی) کی ٹیم کو ا?ئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کھیلنے کیلیے گرین شرٹس کی مدد کی ضرورت پڑگئی۔گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارت کیلیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدیں معدوم ہونے لگی ہیں اور انہیں پاکستان کا سہارا درکار ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کیلیے آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں اس پوزیشن پر موجود ہیں جو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔

بھارتی ٹیم کو اگر فائنل کیلیے کوالیفائی کرنا ہے تو ان کے مداحوں، بورڈ اور ٹیم کو پاکستان کیلیے دعا کرنا ہوگی کہ گرین شرٹس اپنے آنے والے پروٹیز کے خلاف بقیہ دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح سمیٹ لیں اور پھر بھارت میزبان آسٹریلیا کے خلاف محض ایک ٹیسٹ میچ جیت فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے۔بھارتی ٹیم کیلیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کا ایک اور راستہ تھوڑا مشکل مگر سیدھا ہے، وہ ایسے کہ اگر بھارت اپنے بقیہ دو میچز یعنی میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف فتح سمیٹتا ہے تو وہ فائنل کیلے کوالیفائی کرجائے گا لیکن کینگروز کو ان کے میدان پر ہرانا بھارت کیلیے مشکل ترین ٹاسک ہے۔اگر بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز 1ـ3 سے جیتی تو وہ فائنل کھیلنے کا حقدار ٹھہرے گا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…