پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارل(این این آئی)قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی، اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سلمان علی آغا نے بھی 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔تاہم 22 سالہ صائم ایوب نے سنچری اسکور کرتے ہی برائن لارا کا 31 سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑا ہے، صائم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔برائن لارا نے 1993 میں 23 سال اور 297 دن کی عمر میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں سنچری اسکور کی تھی۔صائم ایوب جنوبی افریقا میں سنچری اسکور کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں اس سے قبل 23 سال 48 دن کی عمر میں کوئنٹن ڈی کوک نے 2016 میں سنچری اسکور کی تھی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…