بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نادرا کا نئے سال کے آغاز پر عوام کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے نئے سال کے آغاز پر 15جنوری کو ملک کے سینٹرزپرپاک آئی ڈی موبائل ایپ اورچہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کی جانب سے ہیڈکوارٹرز میں بائیومیٹرک اور شناختی تصدیقی نظام میں بہتری سے متعلق امور پر ایک مشاورتی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں مختلف شعبوں کے ریگولیٹرز اور متعلقہ اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران شناخت کی تصدیق میں درپیش مشکلات اور نادرا کی جانب سے ریگولیٹرز اور شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین نادرا نے شناختی تصدیق کے نظام کے تحت مختلف شعبوں میں پیش آنے والی مشکلات اور انہیں دور کرنے اور نظام میں جدت لانے کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان نے بتایاکہ انگلیوں کے مدھم نشانات والے شہریوں بالخصوص پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ شرکا نے نادرا کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے 15جنوری 2025سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور ملک بھر میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی ایک نئی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ اس جدت آمیز سہولت کی بدولت شہریوں کی مختلف خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی اور غیرضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔شرکاء نے آنکھوں کے نشانات کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے فوائد اور شہریوں اور اداروں کیلئے پیدا ہونے والی ممکنہ مشکلات پر سیرحاصل گفتگو کی۔اس موقع پر ”نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک” اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور فروغ کے سلسلے میں شروع کیے گئے”ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ ”پر بھی بریفنگ دی گئی۔ورکشاپ کے شرکاء نے بائیومیٹرک نظام سے متعلق نئے منصوبوں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی اشتراک اور تعاون کو مستحکم بنانے پر زوردیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…