واشنگٹن (این این آئی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے بعض امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد کردہ بھاری ٹیرف کے بدلے میں بھارت پر بھی بھاری ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ اگر وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر وہی ٹیکس لگائیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تقریبا تمام ہی چیزوں میں وہ (بھارت)ہم پر ٹیکس لگا رہے ہیں، اور ہم ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے۔