پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔گزشتہ وز پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئی تھی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 73،کپتان محمد رضوان 80 اور کامران غلام 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کے خلا ف دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری کرنے کے بعد بابر اعظم نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم SENA ممالک( جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے اب تک SENA ممالک کے خلاف 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر میں جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…