سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

7  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اہم میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز بیٹنگ کے لئے آئے، حضرت اللہ زازئی نے 21 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے بولڈ کیا، رحمان اللہ گربز نے 17 بنائے اور وہ حارث رؤف کا شکار بنے،

ابراہیم زردان نے 35 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کریم جنت نے 15 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان نے 10 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نبی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 10 اور راشد خان نے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 130 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا، ہدف حاصل کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے، بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، فخر زمان پانچ رنز بنانے کے بعد نجیب اللہ زردان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان آج صرف 20 بنا سکے انہیں راشد خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 30 رنز بنائے اور وہ فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زردان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 26 گیندوں پر 36 رنز بنائے، وہ راشد خان کی گیند پر عظمت اللہ عمرزائی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نواز نے چار رنز بنائے اور انہیں فضل حق فاروقی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ خوشدل شاہ نے ایک رنز بنایا اور وہ فضل حق فاروقی کا شکار بنے۔ حارث رؤف بھی بغیر کوئی رنز بنائے فرید احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آصف علی نے 16 رنز بنائے اور فرید احمد کی گیند پر کریم جنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخر میں نسیم شاہ نے پاکستان کی عزت رکھ لی اور چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 14 بنا کر پاکستان کو فتح دلا دی۔ اس طرح پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…