پاکستان میں شیر سستا بھینس مہنگی ہوگئی

7  اگست‬‮  2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں جنگل کا بادشاہ شیر بھینس سے بھی سستا بکنے کا انکشاف ، نجی ٹی وی سما نیوزکے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جانوروں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

جہاں جنگل کا بادشاہ بھینس سے بھی سستا یعنی 1.5 لاکھ روپے کی قیمت میں بک رہا ہے۔سفاری چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں 12 شیر فروخت ہوں گے۔ جس میں 9 شیر اور 3 شیرنیاں شامل ہیں، جب کہ گزشتہ سال 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا۔ جانوروں کی فروخت سے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفاری چڑیا گھر میں اضافی شیروں کو رکھنے کی جگہ نہیں۔ان شیروں کو نیلامی کے دوران نجی ہاؤسنگ اسکیمز یا جانور پالنے کے شوقین افراد کو بیچا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ایک سال میں 10 سے 12 شیروں کی پیدائش ہوتی ہے۔ایک سو بیالس ایکڑ رقبے پر پھیلے اس لاہور سفاری چڑیا گھر میں یوں تو کافی جگہ ہے، تاہم اخراجات کو پورا کرنے کیلئے انتظامیہ ان شیروں کی فروخت پر انحصار کرنے لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق شیر ایک روز میں آٹھ سے نو کلو گوشت کھا لیتے ہیں۔ یہ شیر افریقین نسل کے ہیں۔ جب کہ اس وقت اس سفاری چڑیا گھر میں موجود شیروں کی تعداد چالیس ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…