کابل ایک اور دھماکے سے گونج اٹھا

  اتوار‬‮ 7 اگست‬‮ 2022  |  15:45

کابل ایک اور دھماکے سے گونج اٹھا

کابل(این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ایک مصروف بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

عسکریت پسند گروپ داعش (اسلامک اسٹیٹ)نے اپنے ٹیلیگرام چینل کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نجی اسپتال کے ایک سینئر میڈیکل افسر نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔

دھماکا شہر کے ایک مغربی ضلع میں ہوا جہاں اقلیتی شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بکثرت پائے جاتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم دھماکے کے مقام پر زخمیوں کی مدد اور ہلاکتوں کا اندازہ لگانے کے لیے موجود ہے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا جو کہ بس اسٹیشنوں کے قریب ہے۔یہ حملہ عاشورہ سے کچھ روز قبل پیش آیا ہے جو کہ پیغمبر اسلام (ۖ) کے نواسے امام حسین کی شہادت کی یاد کا دن ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎