ڈرائیور کی لاپرواہی ، راولپنڈی میں چلتی ہوئی میٹروبس میں آگ بھڑک اٹھی ،پوری جل کر خاکستر ، مسافروں میں بھگدڑ

4  اگست‬‮  2022

میٹرو بس میں آگ لگ گئی

راولپنڈی( آن لائن )راولپنڈی میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے میٹرو بس جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ترجمان ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بس میں آگ لگنے کے باعث مسافر بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کی جانب سے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ڈیزل لیک ہونے کی وجہ سے لگی۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں وارث خان اسٹاپ سے ڈیزل لیک ہونا شروع ہوا، ڈیزل لیک ہونے پر مسافروں نے ڈرائیور کو آگاہ بھی کیا تاہم کوئی توجہ نہ دی گئی۔

واقعے کے فوری بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بس سروس معطل کردی گئی ہے۔میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ بس کو کرین کے ذریعے میٹرو ڈپو منتقل کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…