پنجاب میں ضمنی انتخابات، رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

16  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں سکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران امن امان کیلئے رینجرز کے علاوہ فرنٹیر کانسٹیبلری تعینات کرنے ،پنجاب

اور سندھ کے ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش؛ ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی ،آتشی اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری ،اسلحہ ضبطگی اورلائسنس منسوخ کرنے اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر شرپسند عناصر کی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جمعہ کو وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں امن وامان کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل ،آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،اور اعلیٰ فوجی حکام سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے مراسلے کابھی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شرکا کی طرف سے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں سکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہارکیا گیا۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے الیکشن کے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے دوران امن امان کیلئے رینجرز کے علاوہ فرنٹیر کانسٹیبلری تعینات کرنے ،پنجاب اور سندھ کے ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش؛ ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی ،آتشی اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری ،اسلحہ ضبطگی اورلائسنس منسوخ کرنے ،انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر شرپسند عناصر کی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں

گجرات سے لاہور میں لائے گئے 300 اسلحہ بردارافراد کے حوالے سے رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایسے مسلح افراد کی ضمنی الیکشن کے دوران امن وامان پراثر انداز ہونے کے باعث پیشگی اقدامات لینے ،امن وامان کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ میں 16 اور17 جولائی کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو اجلاس میں لئے گئے فیصلوں

پرعملدرآمد کیلئے ہدایات بھی جاری کیں ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کیطرف سے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کرنے پر تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام سول آرمڑ فورسز امن وامان کیلئے صوبہ سندھ اور پنجاب کی مکمل معاونت کرے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کے خط کی روشنی میں پنجاب کے چھ انتہائی احساس حلقوں میں سیکورٹی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں لاہور کے چار،بھکر اور ملتان کا ایک ایک حلقہ شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں کسی بھی شخص کو اسلحہ کی نمائش یا ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ضمنی انتخاب کے

دوران حلقوں میں شرپسند عناصراوراسلحہ بردارافراد کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں،صوبائی حکومتیں اورقانون نافذ کرنے والے ادارے آتشی اسلحہ پابندی پرسختی سے عملدآمدیقینی بنائیں۔ وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پرشرپسند عناصر کیخلاف پیشگی اقدامات لیں۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں دوسرے صوبوں سے لائے گئے شر پسند عناصر پرکڑی نظررکھی جائے- انہوںنے کہاکہ ایسے شرپسند افراد کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیا جائے- انہوںنے کہاکہ گجرات سے لائے گئے 300 مسلح افراد کے حوالے سے بھی پیشگی اقدامات لئے جائیں تاکہ امن امان کی صورت حال پیدا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…