سری لنکن صدر کے گھر سے خطیر رقوم برآمد ہوئیں، مظاہرین کا دعویٰ

13  جولائی  2022

کولمبو(آئی این پی) شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں مظاہرین نے صدر گوتابایا راجاپاکسے کے گھر سے خطیر رقوم برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر گوتابایا راجاپاکسے کے صدارتی محل پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بولا تھا۔

اس دوران وہ صدر کی رہائش گاہ کی راہداریوں میں نعرے بازی کرتے رہے، ڈائننگ روم میں داخل ہوئے اور سوئمنگ پول میں نہاتے رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دھاوے کے دوران صدر کے گھر سے بڑی رقوم برآمد ہوئی ہیں۔سری لنکن روزنامے کے مطابق مظاہرین نے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم سکیورٹی یونٹس کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مبینہ طور پر صدر راجاپاکسے کے گھر سے ملنے والے کرنسی نوٹوں کو گنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس صورت حال پر حتمی بات تب ہی ممکن ہوگی جب مظاہرین کا دعویٰ تحقیقات کے بعد درست ثابت ہوگا۔ سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شویندرا سلوا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیام امن کے لیے مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…