عوام کے لیے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری ، محکمہ موسمیات نے 30جون سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

28  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کے لیے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 29جون بروز بدھ سے ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی

جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت اختیار کرنے کے بعد پھیل سکتی ہیں جس کے باعث 30جون سے 4جولائی کے دوران اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، سوات ، مانسہرہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، راولپنڈی ، مری ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، سرگودھا، حافظ آباد ، منڈی بہاالدین ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور گوجرانوالہ، گجرات ، شیخو پورہ ، فیصل آباد ، جنگ ، ٹوبہ ٹیک سنھ ، اوکاڑہ ساہیوال اور بہاولنگر میں آندھی ، تیزیہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1جولائی سے 5جولائی کے دوران کراچی ، حیدر آباد ، بدین ، دادو ، ژوب ، زیارت ، بارکھان ، لورالائی ، کوہلو، کوئٹہ ، قلات ،خضدار ، لسبیلہ ، نصیرآباد اور سبی میںآندھی ، تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ اثرات، 2سے 4جولائی کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں جبکہ 3سے 5جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ نے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو خبردار کیا ہے

کہ وہ 3سے 5جولائی کے دوران سمندر کی طلاطم خیزی کے باعث محتاط رہیں ۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر ، خضدار ،لسبیلہ

، نصیر آباد، آواران ، بارکھان اور کوہلوکے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، کشمیر ، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

اس کے علاوہ اس دوران بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے ، آندھی ، تیزہوائوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ بھی لاحق ہے ۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…