شہباز شریف شرارتی بچے کی طرح چلتی مشین میں ہاتھ دے بیٹھا ہے، شہباز گل

19  جون‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف شرارتی بچے کی طرح ہے جو چلتی مشین میں ہاتھ دے بیٹھا ہے،تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس

کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ریکارڈ مہنگائی ہوئی اور جب سے کورونا گیا ہم نے بتایا کہ یہ انٹرنیشنل مہنگائی ہے لیکن ہم کہتے تھے کہ دنیا کی مہنگائی سے موازنہ کریں تاہم اب صورتحال الٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے جو 11، 12 فیصد مہنگائی تھی آج 30 فیصد کو چھو چکی، ہم گاؤں کے لوگ ہیں کہ کھوتا کھوہ میں چلا جائے تو سب نکالتے ہیں اور جب تک کھوتا باہر نہ آیا تو گزارہ نہیں ہو گا۔ احتجاج کرنے کا مقصد مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا ہے اور اس وقت کھوتا کھوہ میں چلا گیا ہے اور پوری عوام کی طاقت سے اس کھوتے کو کھوہ سے نکالنا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ خرم دستگیر نے کل جو اناج کو نقصان پہنچایا ہوا تھا بول گئے کہ حالات مشکل ہیں، ہم حکومت نہیں چلانے گئے تھے بلکہ عمران خان سو نئے جج لگانے لگا تھا اور آرمی چیف کی تعیناتی ہونا تھی۔ انہوں نے احتساب روکنے کے لیے عمران خان کو ہٹایا۔انہوں نے کہا کہ چوروں کو پتہ تھا عمران خان ان کے قریب پہنچ گیا ہے اور اب یہ بات واضح ہو گئی کہ یہ چور اس تمام سازش کے پیچھے تھے۔ شہباز شریف شرارتی بچے کی طرح ہے جو چلتی مشین میں ہاتھ دے بیٹھا ہے۔ اس لیے ان شعبدہ بازوں سے نجات بہت ضروری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں اور نور عالم آپ مہنگائی سے لوٹے ہوئے اب پھر لوٹے ہوجائیں،

نور عالم کو کہتا ہوں دوبارہ سے لوٹا ہو جائیں کیونکہ وہ پہلے بھی مہنگائی کی وجہ سے لوٹا ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ملنے والی کھاد بند کر دی گئی ہے اور کسانوں کی فصلیں تباہ ہو جانی ہیں۔ خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کیونکہ خرم دستگیر نے فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ ایک رشتے تڑوانے والی باجی ہے جو انگلی کے اشاروں سے باتیں کرتی ہیں۔ وہ بتاتی تھیں

آٹا چور، چینی چور لیکن اب باجی بتاو آٹا، چینی، پناہ گاہ، لنگر خانے کا چور کون ہے؟ آپ لوگوں کے 2 ہزار لینے سے عوام خوشحالی کی زندگی گزار رہی ہے۔ تمام اخراجات پورے کر کے عوام کے پاس 797 روپے بچے پڑے ہیں۔ اب یہ بھی بتا دیں لوگ بچے پیسوں سے فارن ٹرپ نہ کر آئیں؟انہوں نے کہا کہ سارا خرچہ کر کے لوگ سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا سوچ رہے ہیں اور اس حکومت کی چوری چکاری عوام کو سمجھ آ گئی ہے۔ عمران خان

کے قتل کے لیے افغانستان سے بندے کو ہائر کیا گیا ہے اور وہاں سے آنے والی معلومات ہمیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ ہمیں اس ملک کے محب وطن افسروں سے یہ معلومات موصول ہوئیں اور جس طرح مریم کو سیکیورٹی ملتی ہے اسی طرح عمران خان کو بھی مہیا کی جائے۔خرم دستگیر کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر نے واضح بتایا کہ ہمارا احتساب ہونے جا رہا تھا اور اب اس تمام معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ آنے والے دنوں میں تیل 272 پر جا پہنچے گا اور اگر آپ نہ نکلے تو یہ ملک مزید تباہی میں جا گرے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…