پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

”رینجرز کے سلوک پر باس سے شکایت کروں گا“ شیخ رشید

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ  این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے دور میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ میری بہنوں کے گھروں پر ریڈ ہوا ہے۔وہ عام دکانداروں سے بیاہی ہوئی ہیں جو صبح دکانیں کھولتے ہیں شام کو بند کرکے واپس چلے جاتے ہیں ۔رینجرز کو وہاں چھاپہ نہیں مارنا چاہیےتھایہ کام پولیس کا تھا۔

رینجرز کے سلوک پر باس سے شکایت کروں گا۔علاوہ ازیں ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کھانے پکانے کے گھی میں دو سو روپے فی کلو کا ایک دن میں اضافہ ظلم عظیم ہے، جو مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگاتے تھے انہوں نے غریب کو ہی تل دیا ہے ،جتنے عمران خان نے ساڑھے تین سال میں غیر ملکی دورے کیے اتنے امپورٹڈ حکومت نے ایک مہینے میں کرلیے، کھاد کی قیمتوں میں بھی سبسڈی ختم کردی گئی ہے، 8 سے 12 گھنٹے کی روزانہ لودشیڈنگ ہو رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،جس طرح ملک اور صوبے پر قبضہ کروایا گیا اس کا نوٹس سپریم کورٹ ہی لے سکتا ہے، 25 تاریخ کو جو وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا گیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی اس پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور فرانزک رپورٹ طلب کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اجرتی قاتل راناثنااللہ ہر روز لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، اسلام آباد کوئی واشنگٹن ڈی سی نہیں ہے ،یہاں پر خود بھی کئی بار ان لوگوں نے احتجاج کیے ہیں اور کسی نے ان کو ہاتھ تک نہیں لگایا، جس کام کے لئے چور امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا ہے اتنی ہی ان کی معیاد ہے ،مذاکرات سے کچھ نہیں نکلے گا کیونکہ حکمران اپنے کیس ختم کروانے آئے ہیں اور اب وہ جیل جانے سے ہر صورت بچنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت غنڈہ گردی کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے، بکنے والے لیڈر آف اپوزیشن اور جھوٹ بکنے والے حکمران بن گئے ہیں، اللہ تعالی اس ملک کی معیشت جمہوریت مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر رحم فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…