اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کردار کشی کا الزام، عامر لیاقت حسین کا پاکستان چھوڑنے سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دینے کا وعدہ

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عامر لیاقت نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)

سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے مجھے بتایا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہو سکیں۔انہوں نے لکھا کہ خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگا دیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پر بحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کا دعویٰ ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تو میں قوم کو کل اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…