میرا جسم اور روح پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عامر لیاقت کا یوٹرن

17  مارچ‬‮  2022

کراچی (این این آئی) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت نے کہا ہے کہ میں نیوٹرل ہوں، حق اور سچ کا ساتھ دوں گا، یہ بات انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حکومت اپنے اتحادیوں سمیت پی ٹی آئی اراکین کی ناراضگیاں دور کرکے انہیں منانے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہے تاہم ابھی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکے۔

اسی سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی معاملات پر گفتگو کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران وسماعیل نے کہا کہ میں روٹھے ہوئے کو منانے نہیں بلکہ اپنے بھائی کے گھر چائے پینے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے عامر لیاقت انمول ہے اس کے ضمیر کو کوئی نہیں خرید سکتا۔گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں اس وقت خریدو فروخت کا بازار لگا ہوا ہے، لوگ اپنے ضمیر کی قیمتیں لگارہے ہیں، خریدنے والے لوگ تصور نہیں کرسکتے کہ عامر لیاقت حسین کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے،اب ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ اصل غم ابسولوٹلی ناٹ کا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میرا جسم اور روح پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی ضرورت کیا تھی؟ شہباز شریف نے چیہ بات اپنی تمام غیرت کو الگ رکھ کر کہی،عامرلیاقت حسین پیسوں پر بکنے والا شخص نہیں ہے، سندھ ہاؤس میں سودے ہورہے ہیں، ہماری ایجنسیوں کو علم ہے وہ وزیراعظم کو ہرچیز پہنچارہے ہیں۔،گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سب کی فائلیں بن رہی ہیں، عمران خان کامیاب ہوکر باہر نکلے گا تو چھوڑے گا نہیں چن چن کر مارے گا۔

اس حوالے سے عامر لیاقت حسین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل کہا گیا تھا کہ حلقے سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی علی جی جی اس موقع پر شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی عزیز جی جی ملاقات سے غیر حاضر رہے، علی عزیز جی جی کو فون کرکے عامر لیاقت کے گھر آنے سے روک دیا گیا تھا، ملاقات میں حلقے سے منتخب دوسرے ایم پی اے جمال صدیقی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…