عالمی برادری افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، وزیر اعظم

22  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کو فوری انسانی ریلیف فراہم کرے،جنہیں شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے اور اقوام متحدہ کے متفقہ طور پر اپنائے گئے پرنسپل آف رسپانسبلٹی

ٹو پروٹیکٹ (پی 2 پی)کے تحت غذائی قلت کا شکار لاکھوں افغانیوں کو فوری انسانی ریلیف کی فراہمی ان کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ساتھ ڈیلی گارڈین میں چھپنے والی ایک نیوز سٹوری بھی ٹیگ کی جس میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن بران کا لکھا ہواایک آرٹیکل ہے جس میں انہوں نے برطانوی فارن سیکرٹری لز ٹورس سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے لئے ساڑھے 4 ارب ڈالرز جمع کرنے کے لئے ڈونر کانفرنس بلائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگرخوراک کا فوری انتظام نہ کیا گیا تو 2 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس کام میں لیڈ کرنی چاہیئے تاکہ افغانیوں کی امداد کی جاسکے۔اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2022 کے لئے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ساڑھے چار ارب ڈالر کی اپیل کی گئی ہے۔اس پر امریکہ کی جانب سے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز عطیات آزاد ہیومنیٹیرین تنظیموں کی وساطت سے دیئے گئے ہیں۔بران نے کہا کہ یہ ناکافی ہیں،35 اتحادیوں کے ساتھ افغانستان پر 20 سال حکمرانی کرنے والے امریکہ کی جانب سے یہ امداد ایک چوتھائی بھی نہیں جو افغانیوں کی مدد کے نعرے کے تحت یہاں حکمرانی کرتے رہے۔انہوں نے یورپی یونین کے سربراہ سے بھی کہا کہ وہ جنوری یا فروری میں افغانستان کے لئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کریں۔انہوں نے لکھا کہ یہ پیشن گوئی کی گئی ہے کہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو 97 فیصد افغان بہت جلد غربت کی نچلی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…