جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کا سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنے پر غور ، کن کن کی شامت آنیوالی ہے ؟نام سامنے آگئے

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

لاہور، مری (این این آئی) پنجاب حکومت نے سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنے پر غور شروع کردیا۔ پنجاب حکومت نے سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر راولپنڈی انتظامیہ، ڈی سی راولپنڈی محمد علی ، اے سی مری

عمر مقبول ، سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مری اور گردونواح میں موسم صاف ہوگیا اوردھوپ نکلی ہوئی ہے،اہم سڑکوں پر ٹریفک بھی مکمل طورپر بحال ہوگئی ۔مری کے نواحی علاقوں اور دیہات کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے اور راستے کھولنے کا کام جاری منگل کو بھی جاری رہا تاہم شہری علاقوں میں رات گئے بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیہی علاقے بجلی سے محروم رہے ،مری اور گردونواح میں پائپ لائنوں میں پانی منجمد ہونے سے 6 دن سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاحوں کی واپسی کے بعد ہوٹل خالی ہیں ، مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر آمدروفت میں نمایاں کمی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…