ملک میں غربت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان

16  دسمبر‬‮  2021

اسکردو(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے،وہ بھی وقت آئیگا جب لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے،گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے بھی منسلک کررہے ہیں،

ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت بڑھے گی۔وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کم کرنا ہمارامشن ہے، پسماندہ علاقوں میں ترقی لانامیرانظریہ ہے، سارے گلگت بلتستان کے ہرگھرانے کے پاس دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آنے کے بعد یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے پہاڑی علاقوں میں سب سے خوبصورت ہے، سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے، یہاں سے لوگ اتنی دور نوکریوں کیلئے جاتے ہیں ، اب آپ کو کہیں نہیں جانا پڑیگا بلکہ یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں آپ کے پاس نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، باہر سے لوگ آکر آپ کی زمین

مہنگے داموں خریدیں گے، اسے ریزورٹس بنائیں گے، اسکردو ایئرپورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سیر و تفریح کیلئے گلگت بلتستان آئیں گے، سوئٹرز لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30، 40 ارب ڈالر بناسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں، ہم نے

اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا، گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے بھی منسلک کررہے ہیں، ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور اندرون سندھ سمیت پنجاب خیبر پختونخوا میں موجود تمام پسماندہ علاقوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک معاشرے کی پہنچان اس کے غریب لوگوں

سے ہوتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا اور صوبہ معاشی طور پر پیچھے رہ گیا، اس دوران کئی پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے کہ خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 تک تیزی سے غربت ختم ہوئی۔وزیر اعظم نے اسکردو کی سڑک

کی مرمت کرکے بحال کرنے پر این ایچ اے وزیر مراد سعید اور ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خود گلگت بلتستان کے تعریف کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ آپ زمین کی حفاظت کریں کیونکہ باہر سے لوگ آکر یہاں زمینیں خریدنا چاہیں گے اور ہمیں یہاں ریزورٹ بنانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہندؤں، بدھو اور

دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے لیے مذہبی مقامات موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اتنی بڑھے گی کہ لوگ دوسرے ممالک سے پاکستان آیاکریں گے، جس سے یہاں ملازمتکے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگ یہاں آکر نوکریاں کریں گے۔وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…