سارے شہر کی مشینری لیکر جاؤ اور نسلہ ٹاور گراؤ ٗ چیف جسٹس کا حکم

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا، عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کے ساتھ ساتھ تجوری ہائٹس سے متعلق بھی رپورٹس طلب کرلیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب،عدالت

نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے اس پر چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں، کتنی عمارت گرائیںبتائیں؟نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد سے کمشنرکراچی نے درخواست کی کہ میری بات سنیں،میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟۔دورانِ سماعت کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عدالتِ عظمی کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں اور کیا یہ کمشنر کہلانے کے لائق ہے؟ آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیجیں گے۔ عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں۔آپ سمجھتے ہیں وقت نکال لیں گے اس طرح۔کمشنر کراچی

اقبال میمن نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ سر میری بات سنیں۔جسٹس قاضی امین نے کمشنر سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے گھر میں کھڑے ہیں، یہ طریقہ ہے کورٹ سے بات کرنے کا؟ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سر میں عمارت گرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ آپ کوشش

کو چھوڑیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سر میں آپ کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم سمجھ رہے ہیں، آپ نہیں سمجھ رہے، صرف ٹائم پاس کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کمشنر کراچی سے متعلق سوال کیا کہ یہ کس گریڈ کا آفیسر ہے؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ کمشنر

کراچی گریڈ 21 کا آفیسر ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا گریڈ 21 کے آفیسر کا کورٹ میں بات کرنے کا یہ طریقہ ہوتا ہے؟ تجوری ہائٹس کو بھی اب تک مسمار نہیں کیا گیا۔کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام جاری ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے مزید برہم ہوتے ہوئے حکم دیا کہ کمشنرکراچی ابھی جائیں اورنسلہ ٹاور کو گرائیں، کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس کو بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…