پاکستان نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی پر مشاہدہ رپورٹ کو مسترد کردیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی پر مشاہدہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی مذہبی آزادی سلب کر رہے ہیں امریکی رپورٹ میں بھارت کی حالت زار کو نظر انداز کیا گیا ہے،گذشتہ روز قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتارپور راہداری کیلئے ویزے جاری کئے ،

یاتری کرتارپور کے علاوہ واہگہ سے بھی آ رہے ہیں ،نئی دہلی میں ہائی کمیشن کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور مختلف تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے ، یہ تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ ہیں،روس کی جانب سے بھارت کو مہیا کئے جانے والے 5 میں سے پہلے ایس 400 میزائل سسٹم کی فراہمی کی رپورٹس دیکھی ہیں ،بھارت خطے کو ملٹرائز کر رہا ہے،آئی سی جے فیصلے کی روشنی میں پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو نظر ثانی اور ری کنسیڈریشن ایکٹ منظور کیا اسکا مقصد یادیو کی سزا کو مذید سنجیدگی سے دیکھنا ہے بھارت کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرے، اس حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے ۔ترجمان دفترخارجہ عا صم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان،بھارت اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بابا گرونانک کی 557 سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں،گذشتہ روز قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولی،یاتری کرتار پور کے علاوہ واہگہ سرحد سے بھی آ رہے ہیں،نئی دہلی میں ہائی کمشن کے جانب سے ویزوں کے اجراء کے علاوہ مختلف تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے،یہ تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری خارجہ نے برطانیہ کے ہوم آفس کے سیکرٹری کا استقبال کیا،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے،

بھارت نے گذشتہ دو روز میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا،تیز سے زائد کشمیریوں کو ایک. ماہ کی مدت میں بھارتی قابض افواج نے شہید کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مذہبی آزادیوں پر آربیٹریری مشاہدے کو مسترد کرتا ہے،پاکستان اور امریکہ اس حولے سے تعمیری و انصاف بامقصد بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے

کہاکہ بھارت مین آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کر مزہبی آزادیوں کو صلب کر رہے ہیں،امریکی مذہبی آزادیوں کے کمشن کی رپورٹ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھارت میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کی حالت زار کو نظر انداز کیا ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہاکہ آئی سی جے فیصلے کے مطابق پاکستانی حکومت نے

بھارتی جاسوس کو نظر ثانی اور ری کنسیڈیشن ایکٹ کا بل منظور کیا،اس کا مقصد کمانڈر جادیو کی سزا اور ریویو اور ری کنسڈریشن کو مذید سنجیدگی سے دیکھنا ہے،بھارت کمانڈر جادیو کے کیس میں وکلاء مقرر کرے۔ انہوں نے کہاکہ کوپ 26 کانفرنس مین گلاسکو کلائمٹ پیکٹ طے ہوا ،مختلف ترقی پزیر ممالک نے ماحولیات کے حوالے

سے فنڈز مختص کیے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سرکاری نہیں ہے تاہم ہم ان کے دورے کو مذہبی آزادی اور عبادت کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے تمام دباو بھارت پر تھا،یہی وجہ ہے کہ آخری لمحات میں بھارت نے پاکستان کو کرتار پور

راہداری کھولنے کے حوالے سے مطلع کیا،پاکستان میں 600 کے قریب بھارتی قیدی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایتھوپیا کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ،ایتھوپیا میں 200 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں،ہمارے مشن اور سفارت خانہ ان سے رابطہ میں ہے،سفارت خانے کے اس حوالے سے ایک رابطہ ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیا ہے۔ ایک

سوال پر انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھاریی اقدامات غیر قانونی اور یک طرفہ ہیں،ہم. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رویہ کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو بھجوائے جانے والی گندم پر وزیر اعظم آفس کا بیان واضح ہے،اس میں واضح کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے روس کی جانب سے بھارت کو مہیا کیے جانے والے 5 میں سے پہلے ایس 400 مزایل سسٹم کی فراہمی کی تپورٹس دیکھی ہیں،بھارت اس خطے کو ملٹرائز کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے ساتھ ائیر لائنز آف کمیونیکیشن کا معاہدہ مختلف صورتحال میں کیا گیا تھاتاہم اب زمینی صورتحال و حقایق اس صورتحال سے تبدیل ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…