عمران خان اپنا 10 سال پہلے والا موقف یاد کریں اور عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریں، مانچسٹر میں مظاہرین کا مطالبہ

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے جاری بین الاقوامی مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز مانچسٹر، برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ان کے سپورٹرز نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔واضح رہے کہ مانچسٹر میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے موسم خشک اور انتہائی سرد تھا۔

احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مانچسٹر کی ایک معروف مسجد کے امام عابد خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی کرائی کہ آپ نے 10 سال پہلے کہا تھا کہ ’’ہمارے ملک کی تاریخ میںعافیہ صدیقی کا باب انتہائی شرمناک ہے‘‘۔اب 10 سال بعدجبکہ آپ اقتدار میں ہیں اور ملک کے وزیراعظم بھی ہیںتو ان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں، جیسا کہ عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں کامیابی عطا فرمائے گا اور رسول اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص برائی دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے اور اگر یہ نہ کر سکے تو اپنے الفاظ سے، اور اگر یہ بھی نہ کر سکے تو اپنے دل میں اور یہ ایمان کی سب سے کمزور صورت ہے‘‘۔آج برطانیہ ، امریکہ، پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں لوگوں کا سامنے آنا ایمان کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو زیادہ آزمایا جاتا ہے وہ اللہ کو سب سے زیادہ پیارا ہوتا ہے، کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کو کڑی آزمائش میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کو دنیا اور آخرت میں انصاف دے۔ انصاف مانگنے کیلئے اس کے سامنے آنے کو حقیر نہ سمجھو، یہ قیامت کے دن انصاف کے ترازو میں بہت زیادہ وزنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے معاملے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے جیسا کہ آج آپ سب عافیہ کی رہائی کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کے ذریعے حکومت پاکستان کو اس کی ذمہ داریوں کی یاددہانی کرارہے ہیں اورنصف رات کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اس کی رہائی کے لیے دعا کرناکیونکہ یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ

ہم واقعی اس کی مدد کیلئے عملی کوششیں کررہے ہیں۔احتجاج میں شریک خواتین نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پرجوش انداز میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر نعرہ لگائے، ڈاکٹر عافیہ پر گذرے واقعات کی ٹائم لائن کا خلاصہ پیش کیا، راہگیروں کو پیدل اور گاڑیوں میں کتابچے تقسیم کرکے بیداری پیدا کی اور قونصلیٹ سے رابطہ کیامگر قونصلیٹ کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔ عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مانچسٹر میں

ڈاکٹر عافیہ کی حمایت میں احتجاج کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ موومنٹ انسانیت اور انصاف پر یقین رکھنے والے افراد اور مسلمانوںکو یکجا کرکے اسلام کی اعتدال پسندی کی تعلیمات کو عام کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے اور ان شاء اللہ عافیہ کی رہائی کے بعد تعلیم اور صحت کے میدان میں بھرپور خدمات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس سے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…