ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کن 2ممالک کے درمیان ہوگا؟ شعیب اختر کی حیران کن پیشگوئی

23  اکتوبر‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ سے میچ پر ہے، بھارت

پر کم فوکس ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پر کیونکہ ہم نے انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑنا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو نہیں بھاگنے دینا اب لیکن چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستان جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلے گا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے بہتر ٹیم رہی ہے، ورلڈکپ میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشر ہینڈل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کوہلی پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی اسٹیڈیم پورا نیلا ہوگا، براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں، لہذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کے لیے اور بھی کچھ ہے۔شعیب اختر نے بھارت کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…