حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوگئی ، جماعت اسلامی نے مہنگائی کے طوفان اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

16  اکتوبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے طوفان اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔ جماعت اسلامی اتوار سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کر رہی ہے۔

قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھرپور طریقے سے جماعت اسلامی کے مظاہروں میں شرکت کرے۔ پورا ہفتہ ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں ہوںگی۔ مزدوروں، کسانوں کو متحد کرکے احتجاج میں شامل کریں گے۔ مزدور تنظیموں، وکلاء، ٹرانسپورٹ تنظیموں سے رابطے کیے جائیں گے۔ ظلم کی انتہا ہوگئی، حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قوم کو ظلم اور انصافی کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ عوام کا مقدمہ ہر سطح پر لڑیں گے۔ میڈیا ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ کارکنان جماعت اسلامی عوام سے ہر سطح پر رابطے کریں۔ جلسوں اور ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھر جائیں۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پٹرول کا ایک لٹر138 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ دوسری جانب ایک غریب مزدور اتنی دہاڑی نہیں کما رہا۔ ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں نوروپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ حکمرانوں کا ظلم عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو گیا ہے۔بجلی کی قیمت ڈیڑھ روپے فی یونٹ بڑھا دی گئی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر مکمل تابعداری دکھائی ہے۔ عملاً ملک پر آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔ قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دب کر ملک کی معیشت کا ستیا ناس ہو گیا ہے۔ سوا تین سالوں میں حکمرانوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

وزیراعظم کے مدینہ ریاست کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ حکمرانوں کی پالیسیاں عذاب سے کم نہیں۔ غریب، درمیانے طبقہ کی قوتِ خرید جواب دے گئی۔ گزشتہ تین برسوں میں ادویات کی قیمتیں 14بار بڑھیں۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تین سالوں میں سو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔ کسان، مزدور، سرکاری ملازم سب

پریشان ہیں۔ ڈی اے پی کھاد کی بوری تین ہزار سے سات ہزار پر چلی گئی۔ زرعی ادویات، زرعی مشینری کی قیمتیں چھوٹے کسان کی پہنچ سے دور ہیں۔ وڈیروں اور مافیاز کا راج ہے۔ ملکی تاریخ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ نااہل اور اپنے مفادات کی اسیر

ہے۔حکومت کو عوام کے دکھوں اور پریشانیوں کا رتی برابر ادراک نہیں۔قوم کو نااہل حکمرانوں سے نجات چاہیے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھرپور تحریک جاری رکھے گی۔ حکمران اشرافیہ کو گھر بھیجیں گے، انھیں عوام پر ظلم کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ قوم کو اسلامی فلاحی پاکستان چاہیے۔ ملک پر مسلط طبقہ صرف عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔

غریبوں کے مسائل کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ پاکستان کی منزل قرآن و سنت کا نظام ہے۔ صرف نظام مصطفیؐ ہی سے پاکستان کی مشکلات دور ہوسکتی ہیں۔ ہمیں کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام، سودی معیشت اور اس کے محافظوں سے نجات چاہیے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد سے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔ قوم آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کردے اور ملک کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…