سوشل میڈیا پر شرارت مہنگی پڑ گئی،‎ لاہور کا طالبعلم امریکا اور انٹرپول کی اطلاع پر گرفتار‎

15  اکتوبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن)لاہور کے ایک نجی کالج کے طالبعلم کی شرارت نے امریکہ میں کھلبلی مچا دی امریکی انٹرپول کی اطلاع پر ایف آئی اے سائبر کرائم متحرک ہوگیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے شرارت کرنے والے طالبعلم حسین آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ اس کے قبضے سے

برآمد کئے جانے والا پستول جعلی نکلا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صورتحال سے امریکی انٹرپول کو آگاہ کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کینال ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی ملزم حسین آصف جو لاہور کے ایک نجی کالج کا طالبعلم ہے نے کالج کے کلاس روم میں اپنے بیگ سے پستول نکالا اور اسے بین القوامی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ جسے دیکھتے ہی امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور امریکی انٹرپول نے فوری طور پر پاکستانی حکام کو اطلاع دی کہ مذکورہ طالبعلم جو اپنے ہمراہ پستول لے کر کالج آیا ہے فائرنگ کرکے کالج کے طالبعلموں کو مار دے گا۔ جس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پستول کی فوٹیج اپنے کالج سے اپ لوڈ کی تھی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…