نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکہ

  پیر‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2021  |  16:10

نواب شاہ(این این آئی)قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق نواب میں قائم قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کے لوگ دفتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے

کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیاہے، اور اس سے تفتیش جاری ہے،جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎