اکائونٹنٹ جنرل پاکستان کی رپورٹ نے حکومتی اعدادوشمارکی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ،شہبازشریف

6  جون‬‮  2021

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا ،اہم اعدادوشمار میں ہیر پھیر ہوگا تو درست منصوبہ بندی ناممکن ہے اور ملک اور قوم کو بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 140 ارب

کی ایف بی آر کو ادائیگی پر اے جی پی آر کے اعتراض نے ریونیو اعدادوشمار کی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اکائونٹینٹ جنرل پاکستان حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے بعد ریونیو میں کمی دکھائی جائے ،یہ انکشاف بتارہا ہے کہ کس طرح حکومت معاشی اور شماریاتی اعدادوشمار سے مسلسل گڑ بڑ کرنے میں مصروف ہے ،گزشتہ برس بھی 100 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی، رپورٹ سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت کتنا سچ بول رہی ہے ،گرانٹس کو استعمال کرکے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگراعدادوشمار غلط ہوں گے تو صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا،اس ناسمجھی سے وفاق اور اکائیوں میں بداعتمادی اور تنازعات جنم لیں گے جو اچھی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست وگریباں کرانا چاہتی ہے؟،حکومت اپنا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرنہیں پاتی جو عدد دکھاتی ہے وہ بھی متنازعہ ہوتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ آئندہ آنے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہوگا جس میں عوام کے لئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے اربوں روپے کے ٹیکسسز لگانے کی

مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 91 سے سابق لیگی ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس عوام دشمن بجٹ کو نامنظور کروائیں گی انہوں کہا کہ اس نکمی نااہل ووٹ چور حکومت نے اس ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا جس کے باعث ملکی

سالمیت بھی داؤ پر لگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عزت دلوانے والوں نے دنیا میں رسوا کرکے رکھ دیا ہے۔ملک میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے عوام مہنگائی کی سونامی کے آگے بلبلا اٹھے ہیں لیکن یہ حکمران جعلی اعشاریہ دکھا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عوام ان کی ڈرامے بازیوں کو سمجھ چکے ہیں ان کی معاشی استحاکام کی قلعی اعلی عدلیہ کے چیف نے کھول کر رکھ دی ہے کہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا جاتا ہے یہ اس سیلیکٹیڈ حکومت کا معاشی استحکام۔ آئے روز اس کرپٹ حکومت کے بڑے بڑے سیلیکنڈلز سامنے آرہے ہیں اور نیب ان سیکینڈلز پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں ان تمام میگا سیکینڈلز میں ہوئی لوٹ مار کا حساب لے گی اور اس مہنگائی خان کا کڑا احتساب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…