سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

28  مئی‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ+ آن لائن) ملکی معیشت میں مثبت خبروں کی وجہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز حجم ایک ارب شیئرز سے زائد رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 100 انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، 3 اگست 2017ء کو مارکیٹ 47 ہزار کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ 64ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 58 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹیلی کام،بینکنگ،پیٹرولیم، اسٹیل، آئل اینڈ گیس، توانائی اور فوڈز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کاروباری سرگرمیاں بلندی کی جانب گامزن رہیں اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 335.54 پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46790.75 پوائنٹس سے بڑھ کر 47126.29 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 162پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 19137.48پوائنٹس سے بڑھ کر 19299.48پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31463.37 پوائنٹس سے بڑھ کر 31703.75 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کی بدولت مارکیٹ کے سرمائے میں 64 ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 98 ہزار 149 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80 کھرب 66 ارب 69 کروڑ 71 لاکھ 79 ہزار 498 روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 31 ارب 26 کروڑ 5 لاکھ 77

ہزار 647 روپے ہو گیا۔ جمعہ کو مارکیٹ میں 22 ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ 98 لاکھ 86 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 42 کروڑ روپے مالیت کے 2 ارب 22 کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 414 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے

239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 160میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 38 کروڑ 13لاکھ، سلک بینک لمیٹڈ 5 کروڑ 63 لاکھ، بائیکو پیٹرولیم 3 کروڑ 87 لاکھ، ہم نیٹ ورک 3 کروڑ 52 لاکھ اور نیمائر ریسائنس 2 کروڑ 19 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں

374.00 روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 15990.00روپے ہو گئی اسی طرح 167.30روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2398.30 روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 50.00 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 9300.00 روپے ہو گئی اسی طرح 45.00 روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت گھٹ کر 2805.00 روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…