ضیا ء کا ساتھ دینے اور بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹنے کی وضاحت دیں، اسمبلیوں سے اب تک استعفے کیوں نہیں دیے؟ مریم نواز سے وضاحت مانگ لی گئی

27  مئی‬‮  2021

لاہور/پتوکی(این این آئی)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی کو وضاحت نہیں دے گی،مریم بی بی پیپلز پارٹی سے وضاحت مانگنے کی بجائے پہلے یہ بتائیں کہ (ن)لیگ نے اسمبلیوں سے اب تک استعفے کیوں نہیں دئیے،وہ ضیا ء کا ساتھ اور بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں

بانٹنے کی وضاحت دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پتوکی میں پیپلز پارٹی قصور کے مرحوم صدر طارق شاہ کی وفات پر ان کے بھائی رضاشاہ،صاحبزادے سید زیب شاہ اور دیگر سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حسن مرتضی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے۔ملک میں امن و امان دگرگوں اور بیروزگاری عروج پر ہے،پی ٹی آئی سرکار ایسا روڈ میپ نہیں دے سکی جس سے بہتری آئے،ملک میں ڈاکو راج ہے،پنجاب میں لادی اور چھوٹو گینگ آزاد پھر رہے ہیں،یہاں صحافی تک غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کیساتھ مخصوص طبقہ ایوان میں آیا،انہوں نے تین برس تک عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی، امید ہے انہیں اور عمران خان کو لانے والی قوتیں پھر یہ غلطی نہیں کریں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی میچور قادت نے فیصلہ کیا کہ ضمنی اور سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے مگرپیپلز پارٹی کی امیچور قیادت نے کہا کہ دونوں میں حصہ لیا جائے،ضمنی انتخابات نے 2018 کے انتخابات کا بھرم کھول کے رکھ دیا،سینٹ انتخابات نے حکومتی صفوں میں دراڑیں واضح کر دیں۔ایک بیان میں چوہدری منظور احمد نے سوال کیا کہ اگر پیپلزپارٹی کی بات مان لی ہوتی تو آج پنجاب اور وفاقی حکومتیں گھرجا چکی ہوتیں، فیصلہ آپ پر ہے کہ میچور کون ہے؟۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…