بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔

کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی اورمالم جبہ میں2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، مالم جبہ6، دیر 4، بالاکوٹ 2، کاکول ،سیدو شریف ایک اور کشمیر، مظفرآباد میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، قلات،زیارت ،لہہ منفی 12، گوپس منفی 11، کوئٹہ منفی10 ، کالام ،بگروٹ منفی 9،استور ،ہنزہ ، دالبندین ، پشین منفی 8،مستونگ ، مالم جبہ، سکردو اورپاراچنار میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں سائبیرین ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا،ہفتہ کوشہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…