ایک اورمعروف گلوکار بھی جنید جمشید کے نقش قدم پر چل پڑے،گلوکاری چھوڑنے کااعلان

17  جنوری‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈ یسک)پاکستان کے معروف گلوکارنجم شیرازنے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر اپنی ساری توجہ دین کی طرف کر لی ہے اوراب ان کا اوڑھنا بچھونا دین اسلام ہی ہے۔ نجم شیرازاب نعتیں پرھتے ہیں ۔گلوکارنجم شیرازنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ میری بھی آنکھیں کھلیں تومیں نے معروف حمد ’’نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور‘ ‘سے 2003ءمیں دینی سفر شروع کیا۔

اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتاناتھاکہ یہ میں نیاہوں ، پہلی مرتبہ ایمان آپ کا پختہ ہوتو کیا محسوس ہوتاہے۔ان کاکہناتھاکہ آپ یوں سمجھ لیں کہ گاڑی میں چلتے ہیں تو نقشہ پتہ ہوتاہے لیکن راستہ چلنے سے پتہ چلتاہے ۔نجم شیرازنے کہاکہ مجھے شوبزچھوڑنے پرمالی مشکلات کاسامنارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتاہے ، معاشی طورپر بھی آتے ہیں،اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاؤنٹ زیرورہااور پھر بھر گیا ۔انہوں نے کہاکہ صرف شیطان ڈراتاہے کہ سڑک پر آجائیں گے۔ اگراس ڈر کو شکست دے کر اللہ کی بات مان لی جائے تو وہ ہرچیز دیتاہے ۔معروف گلوکارنے کہاکہ جواللہ تعالی کی بات نہیں مانتے ان کوبھی وہ رزق دیتاہے تویہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے راستے پرچلنے والوں کوبھوکامارے ۔نجم شیرازنے کہاکہ اب میں کسی طرح بھی ذہنی طورپرپریشان نہیں رہتا،میری زندگی میں ٹھہرائوآچکاہے اوراب میں چوبیس گھنٹے ہی ایمان کے نشے میں رہتاہوں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…