پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

شہرت تو معمولی بات ہے۔چائے والا اتنا اونچا اُڑے گا ،یہ تو کسی نے بھی نہیں سوچا ہوگا،ناقابل یقین کام ہوگئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) شہرت بھی بڑی چیز ہے کوئی اس کے لئے ترستا رہتاہے اور محنت کر کر کے تھک جاتا ہے اور کسی کو یہ پلیٹ میں رکھی ہوئی مل جاتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ ارشد خان چائے والا کے ساتھ ہو ا جسے راتوں رات سوشل میڈیا نے سپر سٹا ر بنا دیا ، کیا پاکستان اور کیا بھارت ، ہر جگہ اگر تزکرہ ہو رہا ہے تو بس چائے والا کا ۔اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ ارشد خان چائے والا پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی رونق بننے کے بعد اب معروف امریکی ٹی وی چینل CNNکی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ امریکی ٹی وی چینل CNNنے ااارشد خان پر چند منٹ کا ایک نیوز پیکج’’ہاٹ ٹی ‘‘ کے نام سے چلایا جس نے ارشد خان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

دوسری جانب چائے والاارشد خان نے اپنی بہت زیادہ مصروفیات کے باعث تنخواہ پرٹیم رکھ لی ہے جوکہ اس کے مختلف اداروں اورمیڈیاکے معاملات کودیکھ رہی ہے ۔اس ٹیم میں تقریباپانچ افراد شامل ہیں جوکہ منیجرکے ماتحت کام کررہی ہے جبکہ ارشد خا ن نے ایک ایڈوائرزبھی رکھ لیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب ارشد خان کودنیابھرسے مختلف اداروں کی طرف سے آفرزموصول ہورہی ہیں جن کےلئے اس کااکیلے کام کرنامشکل ہوگیاتھاجس کے باعث اس نے ایک ٹیم رکھی ہے ۔چائے والااب فیشن والا بن چکا ہے اور روز بروز انکی مقبولیت میں اضافہ کے پیش نظرروزانہ انکے نمبر پر فون کالز کا تانتا بندھنا شروع ہوگیا ہےجس کے باعث اس نے ایک منیجر اور ایڈوائیزربھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ارشاد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہےارشاد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی انکے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے،تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔ارشاد چائے والا ایک ادارے کے ساتھ میٹنگ کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں کراچی جائے گاجہاں پرماڈلنگ کاایک معاہد ہ طے پائے گا۔چائے والاکے منیجرملک فہیم

نے بتایاہے کہ ارشد خان کی کراچی میں مصروفیات کے بارے میں ابھی بتاناقبل ازوقت ہے کیونکہ کراچی کے ادارے سے توچندروزمیں معاہدہ طے پاجائے گالیکن کراچی کے معروف اداروں سے اگرمعاملات طے پاگئے توپھرارشد خان چائے والاکاکراچی میں قیام طویل ہوسکتاہے ۔جب ملک فہیم سے یہ پوچھاگیاکہ ارشد خان کراچی میں کہاں قیام کریں گے تواس کاکہناتھاکہ یہ بات بھی نہیں بتاسکتاکیونکہ ارشد خان کے کراچی میں بھی بہت فینزہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…