منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان نے شہباز گل کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شفیع جان کا حیران کن انکشا ف

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

پشاور( این این آئی)خیبر پختونخوا ہ کے وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے دعوی کیا ہے کہ

شہباز گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری کیے تھے اور انہیں بگڈ (جاسوسی)والا ایک موبائل فون استعمال کرنے کے لیے دیا گیا۔ایک ویب سائٹ نے نجی ٹی وی کے انٹر ویو کے حوالے سے بتایا کہ شفیع جان نے کہا کہ جب عمران خان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز گل کا زمان پارک میں داخلہ بند کر دیا تھا۔ بعد ازاں شہباز گل کو پارٹی عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔شفیع جان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز گل کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔

بعض صارفین نے اسے شہباز گل پر سنگین الزام قرار دیا جبکہ کچھ نے شفیع جان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر اور ناتجربہ کار شخص کو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے جو اپنی ہی جماعت کے رہنمائوں پر الزامات لگا کر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…