جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

پورٹ آف سپین (این این آئی)پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

کوئینز پارک اوول میں تیسرے روز کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم 84 اور عبداللہ شفیق 107 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔ پاکستان ٹیم 266 رنز دو وکٹوں کے نقصان سے 387 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران عبداللہ شفیق 160 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ عبداللہ شفیق کی یہ 160 رنز کی اننگز نہ صرف پاکستان ٹیم کیلئے میچ میں اہم ثابت ہوئی بلکہ یہ تاریخی اہمیت بھی رکھتی ہے۔وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئیں 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…